🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7279
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ شَابٌّ لِيَسْتَفْتِيَهُ، فَذَكَرَ أَنَّهُ لَقِيَ امْرَأَةً فَقَبَّلَهَا وَلَمَسَهَا وَعَالَجَهَا وَأَرَادَهَا وَلَمْ يَسْتَطِعْ، فَلَمْ يُفْتِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، فَلَمَّا انْطَلَقَ أَتْبَعَهُ رَجُلًا، فَدَعَاهُ وَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ عَلَيْهِ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ الْآيَةَ. فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَهِيَ لَهُ وَحْدَهُ أَمْ لِلنَّاسِ كَافَّةً؟ قَالَ: بَلْ لِلنَّاسِ كَافَّةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَرْيَمَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نوجوان شخص مسئلہ پوچھنے کے لیے حاضر ہوا، اس نے ذکر کیا کہ اسے ایک عورت ملی جس کا اس نے بوسہ لیا، اسے چھوا، اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس سے (جماع کا) ارادہ کیا مگر وہ (ایسا) نہ کر سکا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (اس وقت) کوئی جواب نہ دیا۔ جب وہ شخص چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیچھے ایک آدمی روانہ کیا اور اسے واپس بلوایا، پھر اس کے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ﴾ الآیہ۔ اس شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حکم صرف اسی (نوجوان) کے لیے ہے یا تمام لوگوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ تمام لوگوں کے لیے ہے۔“
اس حدیث کو ابو مریم رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7279]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 526، 4687، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2763، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 312، 313، (1/415) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1728، 1729، 1730، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 323، 7279، 7276، 7277، 7278، 7280، 7284، 7285، 7281، 7282، 7283، 11183، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4468، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3112، 3114، 3112 (م 1)، 3112 (م 2)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1398، 4254، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1102، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17179، 17180، 17632، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3727، 3931، 4175، 4336، 4377، 4376، 4411، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 283، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5240، 5343، 5389، والبزار فى «مسنده» برقم: 1539، 1538، 1625، 1626، 1881، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13829، 13830، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10482، 10560»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7279 in Urdu