الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7965
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حُصَيْنٍ السَّدُوسِيُّ ، نَا عَمِّي وَاسْمُهُ زِيَادٌ ، عَنْ جَدِّي قَالَ: أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا، وَمَعِي إِبِلٌ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مُرْ أَهْلَ الْغَائِطِ أَنْ يُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي، وَأَنْ يُعِينُونِي، فَقَالَ: فَقَامُوا مَعِي، فَلَمَّا بِعْتُ إِبِلِي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: ادْنُهْ I "، I " فَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِي، وَدَعَا لِيَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حُصَيْنٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَهُوَ: نُعَيْمُ بْنُ فُلَانِ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَجَدُّهُ: حُصَيْنٌ السَّدُوسِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حُصَيْنٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَهُوَ: نُعَيْمُ بْنُ فُلَانِ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَجَدُّهُ: حُصَيْنٌ السَّدُوسِيُّ .
سیدنا حصین سدوسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مدینہ آئے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہیں تشریف فرما تھے اور میرے ساتھ میرے اونٹ تھے۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! نشیبی علاقے (غائط) کے لوگوں کو حکم دیجیے کہ وہ مجھ سے اچھا برتاؤ کریں اور میری مدد کریں۔“ چنانچہ وہ میرے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ پھر جب میں نے اپنے اونٹ بیچ لیے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”قریب آؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پیشانی کے بالوں پر ہاتھ پھیرا اور تین مرتبہ میرے لیے دعا فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نعیم بن حصین سے عبداللہ بن معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یہ نعیم بن فلاں بن حصین ہیں، اور ان کے دادا حصین سدوسی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7965]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3560، 3558»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7965 in Urdu