الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8040
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِيهَا ضِعْفَيْ مَا بِمَكَّةَ مِنَ الْبَرَكَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أُسَامَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أُسَامَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِيهَا ضِعْفَيْ مَا بِمَكَّةَ مِنَ الْبَرَكَةِ» ”اے اللہ! اس (مدینہ) میں اس برکت سے دوگنی برکت عطا فرما جو مکہ میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے اسامہ بن زید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسامہ سے عبد اللہ بن موسیٰ تیمی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8040]

تخریج الحدیث: «قال ابن حزم: ثابت «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 235» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1885، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12647، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3578، 3581، 3620، والبزار فى «مسنده» برقم: 6310، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5707»

الحكم على الحديث: ثابت
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8040 in Urdu