الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8053
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو غَسَّانَ النَّهْشَلِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: لَا تَسْتَغِلُّوا الْأَمَةَ إِلَّا أَمَةً صَنَاعَ الْيَدَيْنِ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ إِلَّا مَالِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الصَّلْتُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈیوں سے کمائی نہ کرواؤ، سوائے اس لونڈی کے جو دونوں ہاتھوں سے کام کرنے والی (ہنرمند) ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید ضبی سے مالک بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صلت منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8053]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید ضبی سے مالک بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صلت منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8053]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه مالك بن سليمان النهشلي ولم أجد من ترجمه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 92» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه مالك بن سليمان النهشلي لم يُترجَم
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8053 in Urdu