الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8076
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِلسِّتَّةِ: هُمُ الَّذِينَ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الدُّنْيَا وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، قَالَ: بَايِعُوا لِمَنْ بَايَعَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَإِذَا بَايَعْتُمْ لِمَنْ بَايَعَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، فَمَنْ أَبَى فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ.
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان چھ حضرات سے، جن کے بارے میں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دنیا سے تشریف لے گئے تو ان سے راضی تھے، فرمایا: ”جس کے ہاتھ پر عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیعت کریں، تم بھی اسی کی بیعت کرو، پھر جب تم اس کی بیعت کر لو جس کی بیعت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کی ہو، تو جو شخص انکار کرے اس کی گردن اڑا دو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8076]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: زيد لم يدرك عمر وولده عبد الله وثقه معن بن عيسى وغيره وضعفه الجمهور «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 185» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لانقطاعه، زيد لم يدرك عمر، وعبد الله بن زيد ضعفه الجمهور
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8076 in Urdu