الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8236
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا أَبُو شَيْبَةَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي سَيَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ، وَيَتَعَمَّقُونَ فِي الدِّينِ، يَأْتِيهِمُ الشَّيْطَانُ يَقُولُ: لَوْ مَا أَتَيْتُمُ الْمُلُوكَ فَأَصَبْتُمْ مِنْ دُنْيَاهُمْ، فَاعْتَزَلْتُمُوهُمْ بِدِينِكُمْ أَلَا وَلَا يَكُونُ ذَلِكَ إِلَّا كَمَا لَا يُجْتَنَى مِنَ الْقَتَادِ إِلَّا الشَّوْكُ، كَذَلِكَ لَا يُجْتَنَى مِنْ قُرْبِهِمْ إِلَّا الْخَطَايَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے اور دین میں گہرائی (اور تکلف) اختیار کریں گے، شیطان ان کے پاس آ کر کہے گا: تم بادشاہوں کے پاس کیوں نہیں جاتے کہ ان کی دنیا سے کچھ حاصل کرو اور اپنے دین کو لے کر ان سے الگ تھلگ رہو؟ خبردار! ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا، جیسے قتاد (ایک خاردار درخت) سے کانٹوں کے سوا کچھ نہیں چنا جا سکتا، اسی طرح ان کی قربت سے گناہوں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ہشام بن عمار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8236]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ہشام بن عمار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8236]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 154، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 255»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8236 in Urdu