الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8314
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، نَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ عُقْبَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَلْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الطُّهُورِ قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُمَضْمِضُ فَاهُ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِلِسَانِهِ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَا يَغْسِلُ يَدَيْهِ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَا يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ إِلَّا كَانَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا السَّمْتِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا السَّمْتِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے طہارت کے بارے میں پوچھا“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی کلی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے وہ تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے جو اس دن اس کی زبان سے سرزد ہوئے ہوں، اور جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے وہ تمام گناہ بخش دیتا ہے جو اس دن اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہوں، اور جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو (گناہوں سے یوں پاک ہو جاتا ہے) گویا وہ اس دن کی طرح ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے سمتی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے روایت کرنے میں ان کا بیٹا منفرد ہے، اور ابو لبابہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8314]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يوسف بن خالد السمتي وقد جمعوا على ضعفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 226» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف يوسف بن خالد السمتي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8314 in Urdu