🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8350
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهْ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِلهِ عِنْدَ أَقْوَامٍ نِعَمًا يُقِرُّهَا عِنْدَهُمْ مَا كَانُوا فِي حَوَائِجِ النَّاسِ، مَا لَمْ يَمَلُّوهُمْ فَإِذَا مَلُّوهُمْ نَقَلَهَا مِنْ عِنْدِهِمْ إِلَى غَيْرِهِمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کچھ نعمتیں بعض لوگوں کے پاس ہوتی ہیں، جنہیں وہ ان کے پاس اس وقت تک برقرار رکھتا ہے جب تک وہ لوگوں کی حاجت روائی میں لگے رہتے ہیں اور جب تک وہ ان (لوگوں) سے اکتا نہیں جاتے، پھر جب وہ ان سے اکتا جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کو ان سے لے کر دوسروں کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدہ بن ابی لبابہ سے ابن علاثہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8350]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن الحصين وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 192» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن الحصين متروك

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8350 in Urdu