الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8384
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ تَبْعَثُنَا فَنَمُرُّ بِالْقَوْمِ، فَنَسْأَلُهُمُ الْقِرَى فَيَمْنَعُونَنَا، فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: سَلُوهُمْ قِرَى الضَّيْفِ الَّذِي هُوَ حَقُّهُ، فَإِنْ أَبَوْهُ فَخُذُوا مِنْهُمْ وَإِنْ كَرِهُوا، بِئْسَ الْقَوْمُ قَوْمٌ لَا يُقْرُونَ الضَّيْفَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں (مہمات پر) بھیجتے ہیں تو ہم کسی قوم کے پاس سے گزرتے ہیں، ان سے مہمانی طلب کرتے ہیں تو وہ ہمیں انکار کر دیتے ہیں، اے اللہ کے رسول! ہم ایسی صورت میں کیا کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے مہمان کی وہ ضیافت مانگو جو اس کا حق ہے، پھر اگر وہ انکار کریں تو ان سے (بقدرِ حق) لے لو، خواہ وہ ناپسند کریں۔ بہت ہی برے ہیں وہ لوگ جو مہمان کی مہمان نوازی نہیں کرتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابی حبیب سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8384]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابی حبیب سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8384]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2461، 6137، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1727، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5288، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3752، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1589، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3676، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18760، 21357، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17618، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6640، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1840، 2814، والطبراني فى «الكبير» برقم: 766»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8384 in Urdu