🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8407
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى أَبُو الْخَطَّابِ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ يَأْكُلُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ: فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَرَاءٍ مَا عَمِلْتُ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ مِنْ شَرٍّ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، أَرَأَيْتَ مَا تَرَى فِي الدُّنْيَا مِمَّا تَكْرَهُ فَبِمَثَاقِيلِ ذَرِّ الشَّرِّ، وَيُدَّخَرُ لَكَ مَثَاقِيلُ ذَرِّ الْخَيْرِ حَتَّى تُوَفَّاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا سِمَاكُ بْنُ عَطِيَّةَ ، وَلَا عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: زِيَادُ بْنُ يَحْيَى .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ روک لیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اپنے کیے ہوئے ذرہ برابر برے عمل کو بھی دیکھ لوں گا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! دنیا میں جو ناپسندیدہ باتیں تمھیں پیش آتی ہیں، یہ ذرہ برابر برائیوں کا بدلہ ہی تو ہیں، اور ذرہ برابر نیکیاں تمھارے لیے محفوظ رکھی جاتی ہیں یہاں تک کہ قیامت کے دن تمھیں ان کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے سماک بن عطیہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سماک رحمہ اللہ سے ہیثم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زیاد بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8407]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط عن شيخه موسى بن سهل والظاهر أنه الوشاء وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 142» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2243، 2244»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف موسى بن سهل الوشاء

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8407 in Urdu