🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8409
وَبِهِ: نَا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ رُفَيْعٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ ، صَنَعْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ صَنَعْتُهُ، دَخَلْتُ الْبَيْتَ وَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَدْخُلْهُ، يَجِيءُ الْجَائِي مِنْ أُمَّتِي فَيَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ، فَأَخَافُ أَنْ أَكُونَ قَدْ شَقَقْتُ عَلَى أُمَّتِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ إِلَّا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے عائشہ! آج میں نے ایک ایسا کام کیا ہے کہ میری خواہش ہے کاش میں نے وہ نہ کیا ہوتا، میں کعبہ کے اندر داخل ہوا اور میرا جی چاہتا ہے کہ کاش میں اس میں داخل نہ ہوتا۔ میری امت کا کوئی آنے والا آئے گا تو سمجھے گا کہ اس پر بیت اللہ کے اندر داخل ہونا ضروری ہے، اس لیے مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں نے اپنی امت کو مشقت میں نہ ڈال دیا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن رفیع سے اس حدیث کو خارجہ بن مصعب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عباد بن صہیب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8409]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3014، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1768، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2029، والترمذي فى «جامعه» برقم: 873، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3064، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25696، 25836، والبزار فى «مسنده» برقم: 228 / 203، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1302، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5790، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6748»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8409 in Urdu