🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8436
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَازِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا ثَابِتُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جُمَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ : مَا مَنَعَنَا أَنْ نَشْهَدَ بَدْرًا أَنَا وَأَبِي حِسْلٌ وَهُوَ الْيَمَانُ إِلَّا أَنَّ كُفَّارَ قُرَيْشٍ اعْتَرَضُوا لَنَا وَنَحْنُ نُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: إِنَّكُمْ تُرِيدُونَ مُحَمَّدًا، فَقُلْنَا: مَا نُرِيدُهُ، قَالُوا: فَأَعْطُونَا عَهْدًا وَمِيثَاقًا لَا تُقَاتِلُوا مَعَهُ، فَأَعْطَيْنَاهُمْ، فَخَلَّوْا سَبِيلَنَا، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْنَاهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: نَفِي لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَنَسْتَعِينُ اللهَ عَلَيْهِمُ، انْصَرِفُوا إِلَى الْمَدِينَةِ I "، فَانْصَرَفْنَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں، یعنی مجھے اور میرے والد حِسل (جو یمان ہیں) رضی اللہ عنہ کو، غزوۂ بدر میں شریک ہونے سے صرف اس بات نے روکا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے ارادے سے نکلے تو کفارِ قریش نے ہمارا راستہ روک لیا اور کہا: ”تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانا چاہتے ہو؟“ ہم نے کہا: ”ہمارا یہ ارادہ نہیں۔“ انہوں نے کہا: ”تو پھر ہمیں عہد و پیمان دو کہ تم آپ کے ساتھ مل کر جنگ نہیں کرو گے۔“ چنانچہ ہم نے ان سے عہد کر لیا تو انہوں نے ہمیں جانے دیا۔ پھر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا ماجرا بتایا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم ان سے کیا ہوا عہد پورا کریں گے اور ان کے مقابلے میں اللہ سے مدد مانگیں گے، تم مدینہ لوٹ جاؤ۔“ چنانچہ ہم واپس لوٹ آئے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8436]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1787، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4936، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18497، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23834، 23852، والبزار فى «مسنده» برقم: 2801، 2930، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33527، 37869، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4652، 4653، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 656، 657، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3009، 3012»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8436 in Urdu