الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8446
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَإِنَّ اللهَ عَهِدَ مَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُصَارَةِ أَهْلِ النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے کہ جو شخص نشہ آور چیز پیے گا اسے قیامت کے دن ’طِينَةُ الخَبَال‘ پلائے گا، اور یہ جہنمیوں کا نچوڑ (یعنی ان کے جسموں سے بہنے والی پیپ اور رطوبت) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8446]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8446]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2002، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5360، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5725 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5199، 6788، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15109»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8446 in Urdu