الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8464
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ الذَّارِعُ، قَالَ: أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَبْنَا أَيُّوبُ وَيُونُسُ وَحَبِيبٌ وَهِشَامٌ وَيَحْيَى بْنُ عَتِيقٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَ ذَوَاتِ الْخُدُورِ إِلَى الْعِيدَيْنِ، قِيلَ: وَالْحُيَّضُ؟ قَالَ: I " يَشْهَدْنَ الْخَيْرَ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ I "، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لِإِحْدَانَا ثَوْبٌ؟ قَالَ: تُلْبِسُهَا صَاحِبَتُهَا طَائِفَةً مِنْ ثَوْبِهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پردہ نشین (کنواری) عورتوں کو بھی دونوں عیدوں کے لیے (عیدگاہ) لے جائیں۔“ عرض کیا گیا: ”اور حیض والی عورتیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی خیر (کے کاموں) اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں۔“ ایک عورت نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کسی کے پاس (اوڑھنے کی) چادر نہ ہو تو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ساتھی عورت اسے اپنی چادر کا ایک حصہ اوڑھا دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن عتیق رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن ابی سوید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8464]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن عتیق رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن ابی سوید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8464]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 324، 351، 971، 974، 980، 981، 1306، 1652، 4892، 7215، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 890، 936، 937، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 115، 284، 563، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1466، 1467، 1722، 1723، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2816، 2817، 3041، 3145، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1418، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 388 / 1، 1558 / 1، 1557 / 1، 4190 / 1، 4191 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1771، 1769، 1770، 7754، 7755، 11523، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1136، 1139، 3127، (1/442) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 539، 540، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1650، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1308، 1307، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5719، 6328، 6325، 6326، 6327، 6329، 7204، 7205، 7206، 7207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21121، 21123، 21125، 21131، 21128، 21129، 21130، 27939، 27946، 27948، 27949، 27950، والحميدي فى «مسنده» برقم: 366، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5722، 5721، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5843، 12226، 12234، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2276، والطبراني فى «الكبير» برقم: 85، 101، 102، 105، 106، 103، 104، 107، 108، 111، 109، 110، 123، 124، 125، 126، 129، 130، 127، 128، 131، 135، 132، 133، 134، 136، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 670، 1506، 3341، 6393، 6394»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8464 in Urdu