🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8490
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ قَالَ: نَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ الْيُحْمَدِيُّ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْخُذْ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا أَعْطَى فَلْيُعْطِ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا أَكَلَ فَلْيَأْكُلْ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا شَرِبَ فَلْيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْخُذُ بِشِمَالِهِ، وَيُعْطِي بِشِمَالِهِ، وَيَأْكُلُ بِشِمَالِهِ، وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز لے تو دائیں ہاتھ سے لے، اور جب دے تو دائیں ہاتھ سے دے، اور جب کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے، اور جب پیے تو دائیں ہاتھ سے پیے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے لیتا ہے، بائیں ہاتھ سے دیتا ہے، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے زیاد بن ربیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حفص بن عمر الجدی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8490]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6712، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3266، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8422، 8709، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5899، والبزار فى «مسنده» برقم: 7783، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6775»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8490 in Urdu