الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8498
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا أَبُو مُصْعَبٍ قَالَ: نَا مُحَرَّرُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا، مَا تَنْتَظِرُونَ إِلَّا غِنًى مُطْغِيًا، أَوْ مَرَضًا مُفْسِدًا، أَوْ كِبَرًا مُفَنِّدًا، أَوْ مَوْتًا مُجْهِزًا، أَوِ الدَّجَّالَ فَشَرٌّ مُنْتَظَرٌ، أَوِ السَّاعَةَ، وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ، عَنِ الْأَعْرَجِ إِلَّا مُحَرَّرُ بْنُ هَارُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ، عَنِ الْأَعْرَجِ إِلَّا مُحَرَّرُ بْنُ هَارُونَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھ چیزوں (کے آنے) سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کر لو۔ تم کس چیز کے منتظر ہو؟ کیا ایسی مالداری کے جو سرکش بنا دے، یا ایسی بیماری کے جو (سب کچھ) بگاڑ دے، یا ایسے بڑھاپے کے جو عقل کو ماؤف کر دے، یا ایسی موت کے جو اچانک آ دبوچے، یا دجال کے، اور وہ بدترین چیز ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے، یا قیامت کے؟ اور قیامت تو نہایت سخت اور بہت ہی تلخ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو اعرج سے محرر بن ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8498]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو اعرج سے محرر بن ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8498]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8001، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2306، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6542، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3945»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8498 in Urdu