🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8501
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ: ثَنَا شَاذٌّ ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعَبْدُ يُولَدُ مُؤْمِنًا، وَيَعِيشُ مُؤْمِنًا، وَيَمُوتُ مُؤْمِنًا، وَالْعَبْدُ يُولَدُ كَافِرًا، وَيَعِيشُ كَافِرًا، وَيَمُوتُ كَافِرًا، وَالْعَبْدُ يَعْمَلُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرِهِ بِالسَّعَادَةِ، ثُمَّ يُدْرِكُهُ مَا كُتِبَ لَهُ، فَيَمُوتُ كَافِرًا، وَالْعَبْدُ يَعْمَلُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرِهِ بِالشَّقَاءِ، ثُمَّ يُدْرِكُهُ مَا كُتِبَ لَهُ، فَيَمُوتُ سَعِيدًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، تَفَرَّدَ بِهِ : شَاذٌّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بندہ مومن پیدا ہوتا ہے، مومن ہی جیتا ہے اور مومن ہی مرتا ہے، اور ایک بندہ کافر پیدا ہوتا ہے، کافر ہی جیتا ہے اور کافر ہی مرتا ہے۔ اور ایک بندہ اپنی زندگی کا ایک عرصہ نیکی و سعادت کے کام کرتا رہتا ہے، پھر اسے وہ (تقدیر) آ لیتی ہے جو اس کے لیے لکھی جا چکی ہے، چنانچہ وہ کفر کی حالت میں مرتا ہے۔ اور ایک بندہ اپنی زندگی کا ایک عرصہ بدبختی کے کام کرتا رہتا ہے، پھر اسے وہ (تقدیر) آ لیتی ہے جو اس کے لیے لکھی جا چکی ہے، چنانچہ وہ نیک بخت ہو کر مرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے عمر بن ابراہیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں شاذ (بن فیاض) منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8501]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10542»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8501 in Urdu