الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8524
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ ، يَقُولُ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيَّ، فَذَهَبْتُ، فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ لَيْسَ لَهَا يَدَانِ، فَأَلْقَاهَا عَلَى عَاتِقِهِ قَالَ: I " صُبَّ عَلَيَّ I "، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَكَانَتْ سُنَّةً، لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ إِلَّا مَكِّيٌّ ، وَلَا قَالَ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ فَكَانَتْ سُنَّةً، لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ، إِلَّا دَاوُدَ .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر مجھے اشارہ فرمایا تو میں گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شامی جبہ پہن رکھا تھا جس کی آستینیں نہیں تھیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے کندھے پر ڈال لیا اور فرمایا: ”مجھ پر پانی ڈالو۔“ میں نے پانی ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور چمڑے کے موزوں پر مسح فرمایا، پس یہ سنت قرار پائی کہ مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں ہیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود اودی سے مکی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شعبی سے یہ حدیث روایت کرنے والوں میں سے داود کے سوا کسی نے یہ الفاظ نہیں کہے کہ: ”پس یہ سنت قرار پائی کہ مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں ہیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات۔““ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8524]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه داود بن يزيد الأودي وقد ضعفوه إلا ابن عدي فقال لم أر له حديثا منكرا جاوز الحد إذا روى عنه ثقة وإن كان ليس بالقوي في الحديث فإنه يكتب حديثه ويقبل إذا روى عنه ثقة وهذا روى عنه مكي بن إبراهيم وهو من رجال الصحيح فهو مقبول على ما قاله ابن عدي «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 259» »
«قال الهيثمي: فيه عمر بن رديح ضعفه أبو حاتم وقال ابن معين صالح الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 259» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1397، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 522، والطبراني فى «الكبير» برقم: 873، 874، 1005»

الحكم على الحديث: فيه عمر بن رديح، مختلف فيه
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8524 in Urdu