الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8553
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: نَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَتْ قُرَيْشٌ إِلَى أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالُوا: يَا أَبَا طَالِبٍ ، إِنَّ ابْنَ أَخِيكَ يَأْتِينَا فِي كَعْبَتِنَا وَنَادِينَا فَيُسْمِعُنَا مَا يُؤْذِينَا بِهِ، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَكُفَّهُ عَنَّا فَافْعَلْ، فَقَالَ لِي: يَا عَقِيلُ ، الْتَمِسْ لِيَ ابْنَ عَمِّكَ، فَأَخْرَجْتُهُ مِنْ كِبْسٍ مِنْ أَكْبَاسِ شِعْبِ أَبِي طَالِبٍ ، أَوْ قَالَ: كِبْسٍ مِنْ أَكْبَاسِ أَبِي طَالِبٍ ، شَكَّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ، فَأَقْبَلَ يَمْشِي مَعِي يَطْلُبُ الْفَيْءَ بِطَاقَتِهِ فَلَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى أَبِي طَالِبٍ ، فَقَالَ لَهُ أَبُو طَالِبٍ : يَا ابْنَ أَخِي، وَاللهِ مَا عَلِمْتُ إِنْ كُنْتَ لِي لَمُطِيعًا، وَقَدْ جَاءَ قَوْمُكَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ تَأْتِيهِمْ فِي كَعْبَتِهِمْ وَنَادِيهِمْ تُسْمِعُهُمْ مَا تُؤْذِيهِمْ بِهِ، فَإِنِّي رَأَيْتُ أَنْ تَكُفَّ عَنْهُمْ، فَحَلَّقَ بِبَصَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: وَاللهِ مَا أَنَا بِأَقْدَرَ عَلَى أَنْ أَدَعَ مَا بُعِثْتُ بِهِ مِنْ أَنْ يَشْتَعِلَ أَحَدُكُمْ مِنْ هَذِهِ الشَّمْسِ شُعْلَةً مِنْ نَارٍ I "، فَقَالَ أَبُو طَالِبٍ : وَاللهِ مَا كَذَبَ قَطُّ، ارْجِعُوا رَاشِدِينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى إِلَّا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ ، وَعَنْ يُونُسَ : أَبُو كُرَيْبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَقِيلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى إِلَّا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ ، وَعَنْ يُونُسَ : أَبُو كُرَيْبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَقِيلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قریش ابو طالب کے پاس آئے اور کہنے لگے: ”اے ابو طالب! آپ کا بھتیجا ہمارے کعبہ میں اور ہماری مجلس میں آ کر ہمیں ایسی باتیں سناتا ہے جن سے ہمیں اذیت پہنچتی ہے، لہٰذا اگر آپ مناسب سمجھیں تو اسے ہم سے روک دیں۔“ تو ابو طالب نے مجھ سے کہا: ”اے عقیل! میرے لیے اپنے چچا زاد کو تلاش کر لاؤ۔“ چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبِ ابی طالب کے ایک گھر سے (یا راوی کے شک کے مطابق: ابو طالب کے گھروں میں سے ایک گھر سے) نکال لایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ چلتے ہوئے اپنی بساط بھر سائے کی تلاش میں تھے مگر سایہ نہیں پا رہے تھے، یہاں تک کہ ابو طالب کے پاس پہنچ گئے۔ تو ابو طالب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”اے میرے بھتیجے! اللہ کی قسم! میں تو یہی جانتا تھا کہ تم میری بات ماننے والے ہو، اور (اب) تمہاری قوم آئی ہے اور کہتی ہے کہ تم ان کے کعبہ اور ان کی مجلس میں آ کر انہیں ایسی باتیں سناتے ہو جن سے انہیں تکلیف ہوتی ہے، میری رائے ہے کہ تم ان سے رک جاؤ۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! جو پیغام دے کر مجھے بھیجا گیا ہے میں اسے چھوڑنے پر اس سے زیادہ قادر نہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اس سورج سے آگ کا شعلہ سلگا لائے۔“ اس پر ابو طالب نے کہا: ”اللہ کی قسم! اس نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، تم ہدایت پر رہتے ہوئے لوٹ جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن یحییٰ سے عبد الواحد بن زیاد اور یونس بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ عبد الواحد سے روایت کرنے میں ابراہیم بن ابی سوید منفرد ہیں اور یونس سے ابو کریب منفرد ہیں، اور عقیل سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8553]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن یحییٰ سے عبد الواحد بن زیاد اور یونس بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ عبد الواحد سے روایت کرنے میں ابراہیم بن ابی سوید منفرد ہیں اور یونس سے ابو کریب منفرد ہیں، اور عقیل سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8553]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6528، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6804، والبزار فى «مسنده» برقم: 2170، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4227، والطبراني فى «الكبير» برقم: 511»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8553 in Urdu