الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. مَنِ اسْمُهُ مُنْتَصِرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام منتصر ہے۔
حدیث نمبر: 8605
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرٌ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، ثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَنَعَتْ أُمِّي طَعَامًا، وَقَالَتِ: اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَادْعُهُ، فَجِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَارَرْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ أُمِّي قَدْ صَنَعَتْ شَيْئًا، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: قُومُوا I "، فَقَامَ مَعَهُ خَمْسُونَ رَجُلًا، فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " أَدْخِلْ عَشَرَةً عَشَرَةً I "، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَفَضَلَ نَحْوُ مَا كَانَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ إِلَّا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ الْقُمِّيِّ إِلَّا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میری والدہ نے کھانا تیار کیا اور مجھ سے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دے آؤ۔“ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں چپکے سے عرض کیا: ”میری والدہ نے کچھ کھانا تیار کیا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اٹھو!“ چنانچہ پچاس آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل پڑے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر بیٹھ گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس دس آدمی اندر داخل کرتے جاؤ۔“ تو سب نے سیر ہو کر کھایا اور کھانا اتنا ہی بچ رہا جتنا (پہلے) تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یعقوب قمی سے مطلب بن زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن حماد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8605]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یعقوب قمی سے مطلب بن زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن حماد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8605]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 308» »
الحكم على الحديث: رجاله وُثِّقوا
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8605 in Urdu