الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8664
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ أَبِي النَّجِيبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، وَكَانَ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَعَلَيْهِ جُبَّةُ حَرِيرٍ، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ مَحْزُونًا، فَشَكَا ذَلِكَ إِلَى امْرَأَتِهِ، فَقَالَتْ لَهُ: لَعَلَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ جُبَّتَكَ وَخَاتَمَكَ، فَأَلْقِهِمَا، فَأَلْقَاهُمَا، ثُمَّ غَدَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَيْتُكَ آنِفًا فَأَعْرَضْتَ عَنِّي؟ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ فِي يَدِكَ جَمْرَةٌ مِنْ نَارٍ قَالَ: لَقَدْ جِئْتُ إِذًا بِجَمْرٍ كَثِيرٍ، فَقَالَ: I " إِنَّ مَا جِئْتَ بِهِ لَيْسَ بِأَجْدَى عَنْكَ مِنْ حِجَارَةِ الْحَرَّةِ، وَلَكِنَّهُ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا I " قَالَ: فَبِمَاذَا أَتَخَتَّمُ؟ قَالَ: I " حَلْقَةً مِنْ وَرِقٍ، أَوْ حَدِيدٍ، أَوْ صُفْرٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بحرین سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، اس کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی اور وہ ریشم کا جبہ پہنے ہوئے تھا۔ وہ آدمی غمگین ہو کر واپس چلا گیا اور اپنی بیوی سے اس کی شکایت کی۔ اس نے کہا: ”ہو سکتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے جبے اور انگوٹھی کو ناپسند کیا ہو، لہٰذا انہیں اتار پھینکو۔“ چنانچہ اس نے ان دونوں کو پھینک دیا، پھر صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں ابھی کچھ دیر پہلے آپ کے پاس آیا تھا تو آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا تھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے ہاتھ میں آگ کا انگارا تھا۔“ اس نے کہا: ”پھر تو میں بہت سے انگارے لے کر آیا تھا!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ تم لائے تھے وہ تمہیں حرہ کے پتھروں سے زیادہ فائدہ دینے والا نہیں، وہ تو بس دنیوی زندگی کا سامان ہے۔“ اس نے پوچھا: ”پھر میں کس چیز کی انگوٹھی پہنوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاندی، یا لوہے، یا پیتل کا چھلا (پہن لو)۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8664]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وأبو النجيب وثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 154» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5489، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5203 / 3، 5221 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9435، 9461، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11278»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5489، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5203 / 3، 5221 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9435، 9461، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11278»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8664 in Urdu