🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8704
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا انْهَزَمَ النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ بَقِيَ مَعَهُ أَحَدَ عَشَرَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، وَطَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ وَهُوَ يَصْعَدُ فِي الْجَبَلِ، فَلَحِقَهُمُ الْمُشْرِكُونَ، فَقَالَ: أَلَا أَحَدٌ لِهَؤُلَاءِ؟ I " فَقَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: I " كَمَا أَنْتَ يَا طَلْحَةُ I " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: I " فَأَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَامَ عَنْهُ، وَصَعِدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ مَنْ بَقِيَ مَعَهُ، ثُمَّ قُتِلَ الْأَنْصَارِيُّ فَلَحِقُوهُ، فَقَالَ: I " أَلَا أَحَدٌ لِهَؤُلَاءِ؟ I " فَقَالَ طَلْحَةُ مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ مِثْلَ قَوْلِهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَاتَلَ مِثْلَ قِتَالِهِ وَقِتَالِ صَاحِبِهِ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْعَدُ وَأَصْحَابُهُ يَصْعَدُونَ، ثُمَّ قُتِلَ، فَلَحِقُوهُ، فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ، وَيَقُولُ طَلْحَةُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَيَحْبِسُهُ، وَيَسْتَأْذِنُهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِلْقِتَالِ، وَيَأْذَنُ لَهُ، فَيُقَاتِلُ مِثْلَ مَنْ كَانَ قَبْلَهُ، حَتَّى لَمْ يَبْقَ مَعَهُ إِلَّا طَلْحَةُ ، فَغَشَوْهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " مَنْ لِهَؤُلَاءِ؟ I " فَقَالَ طَلْحَةُ : أَنَا، فَقَاتَلَ مِثْلَ قِتَالِ جَمِيعِ مَنْ كَانَ قَبْلَهُ، وَأُصِيبَ بَعْضُ أَنَامِلِهِ، فَقَالَ: حَسِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " يَا طَلْحَةُ ، لَوْ قُلْتَ: بِسْمِ اللهِ، أَوْ ذَكَرْتَ اللهَ لَرَفَعَتْكَ الْمَلَائِكَةُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ، حَتَّى تَلِجَ بِكَ فِي جَوِّ السَّمَاءِ I "، ثُمَّ صَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَلْحَةُ إِلَى أَصْحَابِهِ وَهُمْ مُجْتَمِعُونَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب احد کے دن لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے بکھر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انصار کے گیارہ آدمی اور سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ رہ گئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ پر چڑھ رہے تھے کہ مشرکین ان کے قریب آ پہنچے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی نہیں جو ان سے نمٹے؟“ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلحہ! تم اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔“ تو انصار کا ایک آدمی بولا: ”اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔“ چنانچہ وہ ان سے لڑنے کے لیے آگے بڑھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے باقی ساتھیوں کے ساتھ اوپر چڑھتے گئے۔ پھر وہ انصاری شہید کر دیے گئے اور مشرکین پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ پہنچے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”کیا کوئی نہیں جو ان سے نمٹے؟“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے پہلے کی طرح عرض کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی انہیں پہلے ہی کی طرح جواب دیا۔ پھر انصار کے ایک اور آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، تو اس نے بھی اپنے پہلے ساتھی کی طرح جان توڑ کر لڑائی کی، اس دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی اوپر چڑھتے رہے، پھر وہ بھی شہید ہو گئے اور مشرکین ان کے قریب آ گئے۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برابر پہلے والی بات فرماتے رہے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ عرض کرتے: ”اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں روک لیتے، اور انصار کا ایک آدمی لڑنے کی اجازت مانگتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اجازت دے دیتے اور وہ اپنے پیش رو ساتھیوں کی طرح لڑتا (اور شہید ہو جاتا)، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی نہ بچا اور مشرکین نے ان دونوں کو گھیر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے لیے کون ہے؟“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں ہوں۔“ پھر انہوں نے اپنے سب پیش رو ساتھیوں کی مجموعی لڑائی کے برابر لڑائی کی، اور ان کی بعض انگلیوں کے سرے زخمی ہو گئے تو (درد کے مارے) ان کے منہ سے ”حَسِّ“ نکل گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلحہ! اگر تم «بِسْمِ اللهِ» کہہ دیتے یا اللہ کا ذکر کر لیتے تو فرشتے تمہیں اٹھا لیتے اور لوگ دیکھتے رہتے، یہاں تک کہ وہ تمہیں لے کر آسمان کی فضا میں داخل ہو جاتے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اوپر چڑھ کر اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچ گئے جو وہاں اکٹھے ہو چکے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر سے عمارہ بن غزیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں یحییٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8704]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3149 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4342، 10380»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8704 in Urdu