الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8739
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَالِي كُلُّهُ صَدَقَةٌ. قَالَ: فَافْتَقَرَ أَبَوَاهُ حَتَّى جَلَسَا مَعَ الْأَوْفَاضِ، ثُمَّ جَاءَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَانَ ابْنُنَا مِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ مَالًا، فَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ، وَافْتَقَرْنَا حَتَّى جَلَسْنَا مَعَ الْأَوْفَاضِ قَالَ: صَدَقَةُ ابْنِكُمَا رَدٌّ عَلَيْكُمَا، ثُمَّ تُوُفِّيَا، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ابْنِهِمَا: I " أَنِ ارْدُدِ الصَّدَقَةَ، فَإِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تُوَرَّثُ، وَلَا تُعْتَمَرُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! میرا سارا مال صدقہ ہے۔“ پھر اس کے والدین محتاج ہو گئے یہاں تک کہ وہ مفلس و نادار لوگوں کے ساتھ جا بیٹھے، پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارا بیٹا انصار میں سب سے زیادہ مال دار لوگوں میں سے تھا، اس نے اپنا سارا مال صدقہ کر دیا اور ہم محتاج ہو گئے، یہاں تک کہ ہم مفلس لوگوں کے ساتھ بیٹھنے لگے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بیٹے کا صدقہ تم دونوں کو لوٹا دیا جائے گا۔“ پھر وہ دونوں فوت ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بیٹے کی طرف پیغام بھیجا: ”صدقہ (دوبارہ صدقے میں) لوٹا دو، کیونکہ صدقہ وراثت میں نہیں چلتا اور نہ اسے عمر بھر کے لیے دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اسے بیان کرنے میں لیث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8739]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اسے بیان کرنے میں لیث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8739]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 233» »
«قال الهيثمي: فيه إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 130» »
«قال الهيثمي: فيه إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 130» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8739 in Urdu