الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8747
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ ، أَنَّ أَبَا السُّمَيْطِ سَعِيدَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَهْرِيَّ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَوْصِنِي قَالَ: I " اعْبُدِ اللهَ لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، زِدْنِي قَالَ: I " إِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ I " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، زِدْنِي قَالَ: I " اسْتَقِمْ، وَلْيَحْسُنْ خُلُقُكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمَهْرِيِّ إِلَّا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمَهْرِيِّ إِلَّا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مزید فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سے کوئی برائی ہو جائے تو (اس کے بعد) نیکی کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مزید فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”استقامت اختیار کرو اور اپنے اخلاق اچھے رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن ابی سعید مہری سے صرف حرملہ بن عمران نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8747]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن ابی سعید مہری سے صرف حرملہ بن عمران نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8747]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 524، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7711، والطبراني فى «الكبير» برقم: 58»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8747 in Urdu