الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8798
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حُمْرَانَ ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَرُّ النَّاسِ الضَّيِّقُ عَلَى أَهْلِهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَكُونُ ضَيِّقًا عَلَى أَهْلِهِ؟ قَالَ: I " الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ خَشَعَتِ امْرَأَتُهُ، وَهَرَبَ وَلَدُهُ، وَفَرَّ عَبْدُهُ، فَإِذَا خَرَجَ ضَحِكَتُ امْرَأَتُهُ، وَاسْتَأْنَسَ أَهْلُ بَيْتِهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I ".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے برا وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں پر تنگی کرنے والا ہو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آدمی اپنے گھر والوں پر تنگی کرنے والا کیسے ہوتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی کہ جب گھر میں داخل ہو تو اس کی بیوی سہم جائے، اس کی اولاد بھاگ کھڑی ہو اور اس کا غلام دور ہٹ جائے، اور جب وہ گھر سے نکلے تو اس کی بیوی ہنس پڑے اور گھر والے سکون و انس محسوس کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن عبدالعزیز منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8798]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن عبدالعزیز منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8798]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن يزيد بن الصلت وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 25» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الله بن يزيد بن الصلت متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8798 in Urdu