🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8872
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ هِصَّانَ بْنِ كَاهِنٍ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، قَالَتْ: أُهْدِيَ لَنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ رِجْلُ شَاةٍ مِنْ بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: I " وَاللهِ إِنِّي لَأُمْسِكُهَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَجُزُّهَا I " أَوْ I " أَمْسَكَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَجُزُّهَا I "، فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، عَلَى مِصْبَاحٍ ذَاكَ؟ قَالَتْ: I " لَوْ كَانَ عِنْدَنَا دُهْنُ مِصْبَاحٍ لَأَكَلْنَاهُ، إِنْ كَانَ لَيَأْتِي عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ مَا يَخْتَبِزُونَ فِيهِ خُبْزًا، وَلَا يَطْبُخُونَ فِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَسَدُ بْنُ مُوسَى I " وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ہصان بن کاہن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ ایک رات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر سے ہمارے پاس بکری کی ایک ران ہدیہ میں آئی۔ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھامے ہوئے تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کاٹ رہے تھے“ یا فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تھام رکھا تھا اور میں اسے کاٹ رہی تھی۔“ میں نے کہا: ”اے ام المومنین! کیا چراغ کی روشنی میں (یہ ہو رہا تھا)؟“ انہوں نے فرمایا: ”اگر ہمارے پاس چراغ کا تیل ہوتا تو ہم اسے کھا لیتے۔ آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسا بھی ہوتا کہ پورا مہینہ گزر جاتا، نہ وہ روٹی پکاتے اور نہ کوئی چیز پکاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید سے عدی بن مفضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔ اور اس حدیث کو سلیمان بن مغیرہ نے حمید بن ہلال سے، انہوں نے ابوبردہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8872]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال أحمد رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 322» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25270، 26465، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6354»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8872 in Urdu