🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8896
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ : ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَهُ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ الْقَوْمَ وَهُمْ يَقُولُونَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيمَانٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ.
ثُمَّ سَمِعَ نِدَاءً فِي الْوَادِي يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَأَنَا أَشْهَدُ I "، ثُمَّ قَالَ: I " لَا يَشْهَدُ بِهِمَا أَحَدٌ إِلَّا بَرِئَ مِنَ الشِّرْكِ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ .
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے اللہ کے رسول! کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور حج مبرور (مقبول حج)۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وادی میں اذان کی آواز سنی جو کہہ رہا تھا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں۔“ پھر فرمایا: ”جو شخص بھی ان دونوں باتوں کی گواہی دیتا ہے وہ شرک سے بری ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اسے روایت کرنے میں عمرو بن حارث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8896]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4595، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 412، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9784، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2338، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24306، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14952»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8896 in Urdu