🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8897
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَصْبَغُ : ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ : حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ النَّضْرِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: أَلَا إِنَّ النَّاسَ دِثَارٌ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ شِعَارٌ، وَلَوْ أَنَّ النَّاسَ سَلَكُوا وَادِيًا، وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ شُعْبَةً لَاتَّبَعْتُ شُعْبَةَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِهِمْ شَيْئًا فَلْيُحْسِنْ إِلَى مُحْسِنِهِمْ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَمَنْ أَفْزَعَهُمْ فَقَدْ أَفْزَعَ هَذَا الَّذِي بَيْنَ هَذَيْنِ I " وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ يَعْنِي: قَلْبَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ النَّضْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو صَخْرٍ .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار! سب لوگ اوپر کی چادر (دِثار) کی مانند ہیں اور انصار بدن سے لگے ہوئے لباس (شِعار) کی مانند ہیں۔ اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار کسی گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی گھاٹی میں چلوں گا۔ اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں انصار ہی کا ایک فرد ہوتا۔ لہٰذا جو شخص ان کے معاملات میں سے کسی چیز کا ذمہ دار بنے وہ ان کے نیکوکار سے اچھا سلوک کرے اور ان کے خطاکار سے درگزر کرے۔ اور جس نے انہیں خوف زدہ کیا اس نے اس (ہستی) کو خوف زدہ کیا جو ان دونوں کے درمیان ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا، یعنی اپنے دل کی طرف۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف یحییٰ بن نضر رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اس میں ابو صخر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8897]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مقدام بن داود وهو ضعيف وقال ابن دقيق العيد إنه وثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 33» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7064، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23056»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود، وبقية رجاله ثقات

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8897 in Urdu