الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9032
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْيَشْكُرِيُّ ، قَالَ: مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي رِفَاعَةَ، وَقَدْ صَلَّيْنَا الْغَدَاةَ، وَمَعَهُ نَفَرٌ فَأَذَّنَ بَعْضُهُمْ، فَرَكَعَ الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقَامَ، فَتَقَدَّمَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَصَلَّى بِهِمُ الْغَدَاةَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ أَرْسَلَ إِلَى وِسَادَتَيْنِ، فَأُتِيَ بِهِمَا فَالْتَفَتْنَا لَهُ، فَقَعَدَ يُحَدِّثُنَا، فَكَانَ فِيمَا حَدَّثَنَا، أَنَّهُ خَدَمَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ، فَمَا قَالَ لَهُ لِشَيْءٍ فَعَلَهُ: I " لِمَ فَعَلْتَ هَذَا؟، وَلَا لِشَيْءٍ لَمْ يَفْعَلْهُ: I " أَلَا فَعَلْتَ كَذَا.
ابو عثمان یشکری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ مسجد بنی رفاعہ میں ہمارے پاس سے گزرے، ہم فجر کی نماز پڑھ چکے تھے، ان کے ساتھ چند لوگ تھے، ان میں سے کسی نے اذان دی، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر اقامت کہی، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور انہیں فجر کی نماز پڑھائی۔ جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے دو تکیے منگوائے، وہ لائے گئے تو ہم ان کی طرف متوجہ ہوئے، پھر وہ بیٹھ کر ہم سے حدیثیں بیان کرنے لگے۔ جو کچھ انہوں نے ہمیں بیان کیا اس میں یہ بھی تھا کہ انہوں نے دس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، (اس دوران) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کیے ہوئے کسی کام پر کبھی یہ نہیں فرمایا: ”تم نے یہ کیوں کیا؟“ اور نہ ہی کسی ایسے کام پر جو انہوں نے نہ کیا ہو یہ فرمایا: ”تم نے ایسے کیوں نہ کیا؟“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9032]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2768، 3561، 6038، 6911، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2309، 2330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2893، 2894، 6303، 6304، 7179، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1834، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4774، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2015، والدارمي فى «مسنده» برقم: 63، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12156، 12170، 12230، 12435، 12981، 13221، 13234، 13267، 13274، 13521، 13578، 13577، 13622، 13623، 13882، 13893، 14005، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2784، 2992، 3367، 3400، 3629، 3628، 3753، 3761، 3762، 3866، 4335، 4333، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1268، 1361، 1363، والبزار فى «مسنده» برقم: 6386، 6597، 6688، 7117، 7122، 7487، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3127 / 2، 3836، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17947، 17946، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32376، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 345، والطبراني فى «الكبير» برقم: 707، 708، 706، والطبراني فى «الصغير» برقم: 856، 1100، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2752، 6773، 9152، 9220»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9032 in Urdu