🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9068
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ، أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ I "، أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا قَالَ: I " هَذَا أَيْسَرُ I "، وَلَوِ اسْتَعَاذَهُ لَأَعَاذَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَىٰ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ﴾ (آپ کہہ دیجیے: وہی اس پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے عذاب بھیج دے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ» ”میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (پھر جب یہ حصہ نازل ہوا:) ﴿أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ﴾ (یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ» ”میں اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ (پھر جب یہ حصہ نازل ہوا:) ﴿أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا﴾ (یا تمہیں مختلف گروہوں میں بانٹ کر آپس میں بھڑا دے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نسبتاً آسان ہے۔“ اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بھی پناہ مانگتے تو اللہ آپ کو پناہ دے دیتا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9068]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4628، 7313، 7406، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7220، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7684، 11099، 11100، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3065، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 882، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14537، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1829، 1967، 1982، 1983»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9068 in Urdu