🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9069
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ، وَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمْ عَنِ الْآيَاتِ، هَؤُلَاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ نَاقَةً فَفَعَلَ، فَكَانَتْ تُرْوَى مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَيَحْلِبُونَ مِنْ لَبَنِهَا مِثْلَ الَّذِي كَانُوا يُصِيبُونَ مِنْ يَوْمِ غِبِّهَا، ثُمَّ تَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوهَا، فَأَجَّلَهُمُ اللهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَكَانَ وَعْدُ اللهِ غَيْرَ مَكْذُوبٍ، ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ، فَأَهْلَكَ اللهُ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللهِ، فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللهِ مِنْ عَذَابِ اللهِ I ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ هُوَ؟ قَالَ: I " أَبُو رِغَالٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوۂ تبوک کے موقع پر حجر کے مقام پر پڑاؤ فرما ہوئے تو کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اپنے نبی سے نشانیوں (معجزات) کا مطالبہ نہ کیا کرو۔ یہ صالح علیہ السلام کی قوم ہے، انہوں نے اپنے نبی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لیے ایک اونٹنی بھیجیں، تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ وہ اونٹنی اس درّے سے آ کر پانی پیتی، اپنی باری کے دن ان کا پانی پی جاتی اور وہ اس کا اتنا دودھ دوہتے جتنا (پانی کی باری کے علاوہ) اس کے ناغے کے دن ان کو (پانی سے) حاصل ہوتا تھا، پھر وہ اسی درّے سے واپس چلی جاتی۔ پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں تین دن کی مہلت دی، اور اللہ کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوتا، پھر ان پر چیخ (کڑک دار عذاب) آ گئی اور اللہ نے آسمان و زمین کے درمیان ان کے جتنے لوگ تھے سب کو ہلاک کر دیا، سوائے ایک آدمی کے جو اللہ کے حرم میں تھا، تو اللہ کے حرم نے اسے اللہ کے عذاب سے بچا لیا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون تھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو رغال۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9069]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6197، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3267، 3323، 4092، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14377، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3755، 3757، 3756»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9069 in Urdu