🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9124
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، حَدَّثَنِي رِفَاعَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ . عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ تَجَمَّعَ النَّاسُ عَلَى أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ ، فَأَقْبَلْتُ إِلَيْهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى قِطْعَةٍ مِنْ دِرْعِهِ قَدِ انْقَطَعَتْ مِنْ تَحْتِ إِبْطِهِ، فَطَعَنْتُهُ بِالسَّيْفِ فِيهَا طَعْنَةً فَقَتَلْتُهُ، وَرُمِيتُ بِسَهْمٍ يَوْمَ بَدْرٍ فَفُقِئَتْ عَيْنِي، I " فَبَصَقَ فِيهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ دَعَا لِي I "، فَمَا آذَانِي فِيهَا شَيْءٌ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن لوگ امیہ بن خلف پر ٹوٹ پڑے، میں بھی اس کی طرف بڑھا تو دیکھا کہ اس کی زرہ کا ایک ٹکڑا اس کی بغل کے نیچے سے کٹا ہوا (کھلا ہوا) ہے، چنانچہ میں نے اسی جگہ تلوار کا ایک وار کیا اور اسے قتل کر دیا۔ اور بدر کے دن مجھے ایک تیر لگا جس سے میری آنکھ پھوٹ گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں لعابِ دہن لگایا، پھر میرے لیے دعا فرمائی، تو اس کے بعد اس (آنکھ) میں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابن المنذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9124]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5057، والبزار فى «مسنده» برقم: 3729، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4535»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9124 in Urdu