الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
120. مَنِ اسْمُهُ نُعْمَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام نعمان ہے۔
حدیث نمبر: 9252
حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ وَأَبِي حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي الْغَادِيَةِ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ ذَكَرَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، فَقُلْتُ: لَئِنِ اسْتَمْكَنْتُ مِنْ هَذَا، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ وَعَلَيْهِ السِّلَاحُ، فَجَعَلَ يَحْمِلُ حَتَّى يَدْخُلَ فِي الْقَوْمِ، ثُمَّ يَخْرُجَ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا رُكْبَتُهُ قَدْ حُسِرَ عَنْهَا الدِّرْعُ وَالسَّاقُ، فَسَدَّدْتُ نَحْوَهُ الرُّمْحَ، فَطَعَنْتُ رُكْبَتَهُ، ثُمَّ قَتَلْتُهُ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَاتِلُهُ وَسَالِبُهُ فِي النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ .
ابو الغادیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا ذکر (برائی سے) کیا، تو میں نے (دل میں) کہا: ”اگر مجھے اس پر قابو ملا (تو میں اسے نہیں چھوڑوں گا)۔“ پھر جب صفین کا دن آیا تو عمار رضی اللہ عنہ ہتھیار بند تھے، وہ حملہ کرتے ہوئے لوگوں کی صفوں میں گھس جاتے اور پھر نکل آتے، پھر میں نے دیکھا کہ ان کے گھٹنے اور پنڈلی سے زرہ ہٹ گئی تھی، تو میں نے ان کی طرف نیزہ سیدھا کیا اور ان کے گھٹنے میں وار کیا، پھر انہیں قتل کر دیا۔“ (اس پر) سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اس (عمار) کو قتل کرنے والا اور اس کا سامان چھیننے والا دونوں جہنم میں ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ سے یزید بن ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب النون/حدیث: 9252]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ سے یزید بن ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب النون/حدیث: 9252]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5710، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18054، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4415»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9252 in Urdu