الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 931
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ الْخَيَّاطُ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: نَا أَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَيْلِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَهَاوِيلَ، يَرَاهَا بِاللَّيْلِ، حَالَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ صَلَاةِ اللَّيْلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ تَقُولُهُنَّ، لَا تَقُولُهُنَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى يُذْهِبَ اللهُ ذَلِكَ عَنْكَ؟ I " قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَإِنَّمَا شَكَوْتُ ذَاكَ إِلَيْكَ رَجَاءَ هَذَا مِنْكَ، قَالَ: I " قُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ، وَأَنْ يَحْضُرُونَ I ".
قَالَتْ عَائِشَةُ : فَلَمْ أَلْبَثْ إِلَّا لَيَالِيَ يَسِيرَةً حَتَّى جَاءَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا أَتْمَمْتُ الْكَلِمَاتِ الَّتِي عَلَّمْتَنِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى أَذْهَبَ اللهُ عَنِّي مَا كُنْتُ أَجِدُ، مَا أُبَالِي لَوْ دَخَلْتُ عَلَى أَسَدٍ فِي حَبْسِهِ بِلَيْلٍ.

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان ہولناک خوابوں کا ذکر کیا جو وہ رات کو دیکھتے تھے، جن کی وجہ سے وہ رات کی نماز نہیں پڑھ پاتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے خالد بن ولید! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ تم انہیں تین مرتبہ بھی نہیں کہو گے مگر اللہ تعالیٰ تم سے وہ کیفیت دور کر دے گا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، میں نے آپ سے اسی کی امید میں یہ شکایت کی تھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ، وَأَنْ يَحْضُرُونَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے اس کے غضب، اس کی سزا، اس کے بندوں کے شر، شیطانوں کے وسوسوں اور اس بات سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں، پناہ مانگتا ہوں۔““
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ابھی چند ہی راتیں گزری تھیں کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! ابھی میں نے وہ کلمات جو آپ نے مجھے سکھائے تھے تین مرتبہ پورے بھی نہیں کیے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے وہ کیفیت مجھ سے دور کر دی جو میں محسوس کرتا تھا، اب مجھے کوئی پروا نہیں اگر میں رات کے وقت شیر کے کٹہرے میں بھی داخل ہو جاؤں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 931]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الحكم بن عبد الله الأيلي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 127» »
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3499 / 757، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3364»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3499 / 757، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3364»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه الحكم بن عبد الله الأيلي متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 931 in Urdu