🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
125. مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9339
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ثَلَاثَةٌ إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ شِفَاءٌ، فَشَرْطَةُ مِحْجَمٍ، أَوْ شَرْبَةُ عَسَلٍ، أَوْ كَيٌّ بِنَارٍ تُصِيبُ أَلَمًا، وَأَنَا أَكْرَهُ الْكَيَّ وَلَا أُحِبُّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہیں، اگر ان میں سے کسی میں شفا ہے تو سینگی کے نشتر میں، یا شہد کے ایک گھونٹ میں، یا آگ سے داغنے میں جو عین تکلیف کی جگہ پر اثر کرے، اور میں داغنے کو ناپسند کرتا ہوں اور اسے پسند نہیں کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن ولید رحمہ اللہ سے سعید بن ابی ایوب رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9339]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17588، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1765، والطبراني فى «الكبير» برقم: 796»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9339 in Urdu