🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
126. مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9408
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْأَسْبَاطِ ، ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ عَشْرِ خِلَالٍ: عَنْ تَغْيِيرِ الشَّيْبِ وَعَنْ نَتْفِهِ، وَعَنِ الصُّفْرَةِ، وَعَنْ إِسْبَالِ الْإِزَارِ، وَعَنْ عَقْدِ التَّمَائِمِ، وَعَنْ ضَرْبِ الْكِعَابِ، وَعَنِ التَّعَوُّذِ - يَعْنِي التَّعْوِيذَاتِ -، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ، وَعَنِ التَّبَرُّجِ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحَلِّهَا، وَعَنْ عَزْلِ الْمَاءِ عَنْ مَحَلِّهِ، وَعَنْ إِفْسَادِ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرِّمِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا قَيْسٌ ، وَلَا عَنْ قَيْسٍ إِلَّا أَبُو بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْأَسْبَاطِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس باتوں سے منع فرمایا: بڑھاپے کی سفیدی کو (سیاہ رنگ سے) بدلنے سے اور اسے نوچنے سے، زرد خوشبو یا زرد رنگ لگانے سے، تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکانے سے، گنڈے تعویذ باندھنے سے، پانسے (کعاب) پھینکنے سے، (شرکیہ اور ناجائز) تعویذات کے ذریعے پناہ طلب کرنے سے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے، عورت کا غیر محل میں زیب و زینت کا اظہار کرنے سے، پانی (منی) کو اس کے مقام سے ہٹا دینے (عزل) سے، اور دودھ پیتے بچے کو بگاڑنے سے (یعنی دودھ پلانے کے دنوں میں بیوی سے ہمبستری کرنے سے)، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار نہیں دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حصین سے صرف قیس نے روایت کیا ہے، اور قیس سے صرف ابو بلال نے، اور ابو الاسباط اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9408]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5683، 5682، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7511، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5103 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9310، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14445، 15787، 19663، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3675، 3850، 4264، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 396، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5074، 5151، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17971، 23922، 25303، 26669، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3660، 3661، 3662»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9408 in Urdu