الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
حدیث نمبر: 9485
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا أَبِي ، نَا الْحَسَنُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ، مُتَقَلِّدِي السُّيُوفِ مُجْتَابِي النِّمَارِ، فَحَثَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: لِيَتَصَدَّقْ ذُو الدِّينَارِ مِنْ دِينَارِهِ، وَذُو الدِّرْهَمِ مِنْ دِرْهَمِهِ، وَذُو الْبُرِّ مِنْ بُرِّهِ، وَذُو الشَّعِيرِ مِنْ شَعِيرِهِ، وَذُو التَّمْرِ مِنْ تَمْرِهِ، مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ عَلَيْهِ يَوْمٌ، فَيَنْظُرَ أَمَامَهُ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرَ عَنْ يَمِينِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرَ عَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرَ مِنْ وَرَائِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، فَلَا يَرَى شَيْئًا يَتَّقِي بِوَجْهِهِ النَّارَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْذِرُ عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: دوپہر کی تپتی گھڑی میں کچھ اعرابی (دیہاتی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، وہ تلواریں لٹکائے ہوئے تھے اور (غربت کے سبب) دھاری دار اونی چادریں (سوراخ کر کے گلے میں) پہنے ہوئے تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ان کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی اور فرمایا: ”دینار والا اپنے دینار میں سے، درہم والا اپنے درہم میں سے، گیہوں والا اپنے گیہوں میں سے، جو والا اپنے جو میں سے اور کھجور والا اپنی کھجور میں سے صدقہ کرے، اس سے پہلے کہ اس پر ایسا دن آ جائے کہ وہ اپنے آگے دیکھے تو آگ کے سوا کچھ نظر نہ آئے، دائیں دیکھے تو آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے، بائیں دیکھے تو آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے اور پیچھے دیکھے تو بھی آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے، اور اسے کوئی ایسی چیز نظر نہ آئے جس سے وہ اپنے چہرے کو آگ سے بچا سکے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9485]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منذر اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9485]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الحسن بن أبي جعفر الجفري وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 107» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف الحسن بن أبي جعفر الجفري
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9485 in Urdu