السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2118. -- باب: بيض النعامة يصيبها المحرم
-- باب: محرم کا شتر مرغ کا انڈا توڑنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 10018
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَا: أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَكَمَ فِي بِيضِ النَّعَامِ كَسَرَهُ رَجُلٌ مُحْرِمٌ صِيَامَ يَوْمٍ لِكُلِّ بَيْضَةٍ" قَالَ الشَّيْخُ: هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو قُرَّةَ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ. وَرَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ، وَهِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَائِشَةَ وَهُوَ الصَّحِيحُ، قَالَهُ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ وَغَيْرُهُ مِنَ الْحُفَّاظِ، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شتر مرغ کے انڈے توڑنے والے محرم شخص پر ہر انڈے کے عوض ایک دن کے روزے کا فیصلہ فرمایا۔
شیخ فرماتے ہیں: ابوقرہ موسیٰ بن طارق نے ابن جریج سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ ابوعاصم اور ہشام بن سلیمان نے اسے عبدالعزیز بن ابی رواد سے، انہوں نے ابن جریج سے، انہوں نے زیاد بن سعد سے، انہوں نے ابوالزناد سے، انہوں نے ایک آدمی سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، اور یہی صحیح ہے، یہ بات ابوداؤد سجستانی اور دیگر حفاظ نے کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10018]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه احمد 5/ 58»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10018 in Urdu