السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2135. -- باب: المرأة تنهى عن كل سفر لا يلزمها بغير محرم
-- باب: عورت کو محرم کے بغیر ہر ایسے سفر سے روکا جائے گا جو اس پر لازم نہ ہو۔
حدیث نمبر: 10144
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، ثنا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الْمَرْوَزِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَذِنَ لِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ وَبَعَثَ مَعَهُنَّ عُثْمَانَ، وَابْنَ عَوْفٍ فَنَادَى عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالنَّاسِ:" لَا يَدْنُ مِنْهُنَّ أَحَدٌ وَلَا يَنْظُرْ إِلَيْهِنَّ إِلَّا مَدَّ الْبَصَرِ وَهُنَّ فِي الْهَوَادِجِ عَلَى الْإِبِلِ" وَأَنْزَلَهُنَّ صَدْرَ الشِّعْبِ، وَنَزَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بِذَنَبِهِ فَلَمْ يَصْعَدْ إِلَيْهِنَّ أَحَدٌ.
ابراہیم بن سعد اپنے والد (اور وہ اپنے) دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کو حج کی اجازت دے دی۔ ان کے ساتھ سیدنا عثمان بن عفان اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کو روانہ کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ لوگوں میں آواز دیتے تھے کہ ان کے قریب کوئی نہ جائے اور ان کی طرف کوئی نہ دیکھے مگر حدِ نگاہ کے فاصلے سے۔ وہ اونٹوں پر ہودج میں ہوتیں اور گھاٹی کی ابتدا میں ان کو اتارا جاتا تھا، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما گھاٹی کے آخری حصے میں اترتے تھے، ان کی طرف کوئی اوپر نہ جاتا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10144]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10144 in Urdu