🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2143. -- باب: الاختيار في التقليد والإشعار
-- باب: تقلید (قربانی کے جانور کے گلے میں پٹہ ڈالنے) اور اشعار (اسے کوہان پر زخم لگا کر نشان زد کرنے) میں اختیار کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10171
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ،" أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَهْدَى هَدْيًا مِنَ الْمَدِينَةِ قَلَّدَهُ وَأَشْعَرَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ يُقَلِّدُهُ قَبْلَ أَنْ يُشْعِرَهُ، وَذَلِكَ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ وَهُوَ مُوَجَّهٌ لِلْقِبْلَةِ يُقَلِّدُهُ نَعْلَيْنِ، وَيُشْعِرُهُ مِنَ الشِّقِّ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ يُسَاقُ مَعَهُ حَتَّى يُوقَفَ بِهِ مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَةَ ثُمَّ يَدْفَعَ بِهِ مَعَهُمْ إِذَا دَفَعُوا فَإِذَا قَدِمَ مِنًى غَدَاةَ النَّحْرِ نَحْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، أَوْ يُقَصِّرَ وَكَانَ هُوَ يَنْحَرُ هَدْيَهُ بِيَدِهِ يَصُفُّهُنَّ قِيَامًا وَيُوَجِّهُهُنَّ إِلَى الْقِبْلَةِ ثُمَّ يَأْكُلُ وَيُطْعِمُ".
نافع رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ مدینہ سے قربانی ساتھ لاتے تو اس کو ذوالحلیفہ میں قلادہ پہناتے اور اشعار کرتے، اور قلادہ اشعار سے پہلے پہناتے اور یہ دونوں کام ایک ہی جگہ کرتے اور قبلہ رخ ہو کر کرتے تھے۔ قلادہ میں دو جوتے پہناتے اور اشعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے تھے۔ پھر ان کے ساتھ قربانیاں چلائی جاتیں، پھر لوگوں کے ساتھ وقوفِ عرفہ کرتے اور پھر لوگوں کے ساتھ وہاں سے واپس پلٹتے۔ جب وہ واپس ہوتے اور جب قربانی کے دن صبح منیٰ میں آتے تو سر مونڈنے اور بال اتارنے سے پہلے قربانی کرتے اور قربانی اپنے ہاتھ سے کرتے تھے۔ ان کو کھڑے کر کے صفیں بناتے اور قبلہ کی طرف رخ کرتے، پھر کھاتے اور دوسروں کو کھلاتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10171]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10171 in Urdu