السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
230. -- باب: الجنب يكفيه التيمم إذا لم يجد الماء
-- باب: جنبی کو پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کا کافی ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ ذَرٍّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: شَهِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالَ لَهُ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ: تَذْكُرُ إِذْ كُنَّا فِي سَرِيَّةٍ وَأَجْنَبْنَا فَتَمَرَّغْنَا فِي التُّرَابِ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا" وَوَصَفَ ذَلِكَ يَعْنِي التَّيَمُّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي أَكْثَرِ النُّسَخِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ.
ابن عبد الرحمن بن ابزیٰ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہیں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ کو یاد ہے جب ہم ایک سریہ میں تھے، ہم جنبی ہو گئے تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوا، پھر ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ہم نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ کو اس طرح کافی تھا“ اور تیمم کا طریقہ بیان کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1035 in Urdu