السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
234. -- باب: رؤية الماء خلال صلاة افتتحها بالتيمم
-- باب: اس نماز کے دوران پانی نظر آ جانے کا بیان جو تیمم سے شروع کی گئی ہو
حدیث نمبر: Q1052
احْتَجَّ بَعْضُ أَصْحَابِنَا فِي ذَلِكَ بِعُمُومِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا" وَبِعُمُومِ قَوْلِهِ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ:" لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ".
ہمارے بعض اصحاب نے اس مسئلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عمومی فرمان سے استدلال کیا ہے: ”وہ (نماز سے) نہ پھرے یہاں تک کہ کوئی آواز سن لے یا بو پا لے۔“
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عمومی فرمان سے بھی استدلال کیا ہے کہ: ”کوئی بھی چیز نماز کو نہیں توڑتی، اور تم سے جہاں تک ہو سکے (سامنے سے گزرنے والے کو) روکو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: Q1052]

حدیث نمبر: 1052
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ صَوْتٍ أَوْ رِيحٍ" وَالِاسْتِدَلَالُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ لَا يَصِحُّ وَلَا بِحَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو صرف آواز سے یا بدبو سے ٹوٹتا ہے۔“
(ب) اس مسئلے میں اس حدیث اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ والی روایت سے استدلال درست نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1052]
(ب) اس مسئلے میں اس حدیث اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ والی روایت سے استدلال درست نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1052 in Urdu