السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2262. -- باب: بيع الأرزاق التي يخرجها السلطان قبل قبضها
-- باب: بادشاہ کی طرف سے جاری کردہ رزق (غلے وغیرہ) کو قبضے میں لینے سے پہلے فروخت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 10694
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ ابْتَاعَ طَعَامًا أَمَرَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلنَّاسِ فَبَاعَ حَكِيمٌ الطَّعَامَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوْفِيَهُ فَسَمِعَ بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ وَقَالَ" لَا تَبِعْ طَعَامًا مَا ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَهُ" فَحَكِيمٌ كَانَ قَدِ اشْتَرَاهُ مِنْ صَاحِبِهِ فَنَهَاهُ عَنْ بَيْعِهِ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اناج خریدا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا حکم لوگوں کو دیا۔ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اناج قبضے میں لینے سے پہلے فروخت کر دیا۔ یہ بات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سن لی تو اس پر واپس کر دیا اور فرمایا: ”اناج فروخت نہ کر جو آپ نے خریدا ہے جب تک قبضے میں نہ لے لو۔“ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھی سے خریدا تو قبضے میں لینے سے پہلے اس کو فروخت کرنے سے منع کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10694]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 1313»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10694 in Urdu