🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2268. -- باب: الحكم فيمن اشترى مصراة
-- باب: اس شخص کے حکم کا بیان جس نے مصراۃ (وہ جانور جس کا دودھ تھنوں میں روکا گیا ہو) خریدی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10723
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: كُنَّا عَلَى بَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَنْتَظِرُهُ، فَخَرَجَ فَاتَّبَعْنَاهُ حَتَّى أَتَى عَقَبَةً مِنْ عِقَابِ الْمَدِينَةِ فَقَعَدَ عَلَيْهَا، فَقَالَ:" ⦗٥٢١⦘ يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا يَتَلَقَّيَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ سُوقًا وَلَا يَبِيعَنَّ مُهَاجِرِيٌّ لِأَعْرَابِيٍّ، وَمَنْ بَاعَ مُحَفَّلَةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا مِثْلَ" أَوْ قَالَ:" مِثْلَيْ لَبَنِهَا قَمْحًا" تَفَرَّدَ بِهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل پڑے، آپ مدینہ کی گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی پر آئے اور وہاں بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شہر سے باہر تجارتی قافلے کو نہ ملے اور مہاجر دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے اور جس نے دودھ روکا ہوا جانور خریدا اس کو تین دن کا اختیار ہے۔ اگر واپس کرے تو اس کی مثل بھی“ یا فرمایا: ”اس کے دو گنا گندم یعنی دودھ کے دو مثل گندم بھی دے۔“
اس روایت کو بیان کرنے میں جمیع بن عمیر منفرد ہیں، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں نظر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10723]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه ابوداود 3446»

الحكم على الحديث: منكر

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10723 in Urdu