السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2280. -- باب: الرجل يريد شراء جارية فينظر إلى ما ليس منها بعورة
-- باب: جو آدمی لونڈی خریدنا چاہتا ہو تو وہ اس کے ان اعضاء کو دیکھ سکتا ہے جو ستر میں شامل نہیں ہیں۔
حدیث نمبر: 10790
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، أنا عُمَرُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا عَبَّاسٌ الْخَلَّالُ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثنا صَالِحُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يُقَلِّبَ الرَّجُلُ الْجَارِيَةَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهَا، وَيَنْظُرَ إِلَيْهَا مَا خَلَا عَوْرَتَهَا، وَعَوْرَتُهَا مَا بَيْنَ رُكْبَتِهَا إِلَى مَعْقِدِ إزَارِهَا" ⦗٥٣٨⦘ تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَاضِي حَلَبَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ وَرَوَيْنَاهُ فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ مِنْ حَدِيثِ عِيسَى بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ وَالْإِسْنَادَانِ جَمِيعًا ضِعِيفَانِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں کہ آدمی لونڈی کو چلا کر دیکھے جب وہ اس کو خریدنا چاہتا ہے اور پردہ والی جگہ کے علاوہ دوسری جگہ کو دیکھ سکتا ہے، اس کے پردہ کی جگہ گھٹنوں سے لے کر چادر وغیرہ باندھنے کی جگہ ہے۔“
اس روایت کو حفص بن عمر قاضی حلب نے صالح بن حسان سے اکیلے روایت کیا ہے، اور ہم نے اسے کتاب الصلاۃ میں عیسیٰ بن میمون عن محمد بن کعب کی سند سے بھی روایت کیا ہے، اور دونوں سندیں ضعیف ہیں۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10790]
اس روایت کو حفص بن عمر قاضی حلب نے صالح بن حسان سے اکیلے روایت کیا ہے، اور ہم نے اسے کتاب الصلاۃ میں عیسیٰ بن میمون عن محمد بن کعب کی سند سے بھی روایت کیا ہے، اور دونوں سندیں ضعیف ہیں۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10790]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه الطبراني في الكبير 10773»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10790 in Urdu