السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2294. -- باب: ما جاء في النهي عن بيع الصوف على ظهر الغنم، واللبن في ضروع الغنم، والسمن في اللبن
-- باب: بکری کی پیٹھ پر موجود اون، بکریوں کے تھنوں میں موجود دودھ، اور دودھ کے اندر موجود گھی کو (الگ کیے بغیر) بیچنے کی ممانعت کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 10857
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، أَوْ يُبَاعَ صُوفٌ عَلَى ظَهْرٍ، أَوْ سَمْنٌ فِي لَبَنٍ، أَوْ لَبَنٌ فِي ضَرْعٍ"، تَفَرَّدَ بِرَفْعِهِ عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَقَدْ أَرْسَلَهُ عَنْهُ وَكِيعٌ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھل پکنے سے پہلے یا بکریوں کے اوپر اون یا دودھ میں گھی یا تھنوں میں دودھ کی بیع کرنے“ سے منع فرمایا ہے۔
اسے مرفوع بیان کرنے میں عمر بن فروخ منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں، وکیع نے ان سے اسے مرسل روایت کیا ہے اور دوسروں نے اسے موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10857]
اسے مرفوع بیان کرنے میں عمر بن فروخ منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں، وکیع نے ان سے اسے مرسل روایت کیا ہے اور دوسروں نے اسے موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10857]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه الطبراني في الكبير 11935»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10857 in Urdu