السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2317. -- باب: ما جاء في إنظار المعسر والتجوز عن الموسر
-- باب: تنگ دست کو مہلت دینے اور مالدار سے درگزر کرنے کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 10976
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ بُرَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَإِنَّ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةً" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ، ثُمَّ قُلْتُ لَهُ: بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةٌ، فَقَالَ لَهُ:" بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ مَا لَمْ يَحِلَّ الدَّيْنُ فَإِذَا حَلَّ الدَّيْنُ فَإِنْ أَنْظَرَهُ بَعْدَ الْحِلِّ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةٌ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تنگ دست کو مہلت دی تو اس کے لیے ہر دن اس کے برابر صدقہ کا ثواب ہے۔“ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہر دن صدقہ؟ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ہر دن اسی کی مثل صدقہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے ہر دن صدقہ ہے، جب تک قرض کی ادائیگی کا وقت نہ آئے اور جب قرض کی ادائیگی کا وقت آ جائے، پھر اس کے بعد وہ اس کو مہلت دیتا ہے تو اس کے لیے ہر دن اس کی مثل صدقہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10976]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن ماجه2418»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10976 in Urdu