السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2368. -- باب: جواز الرهن
-- باب: رہن (گروی رکھنے) کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 11194
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ مَشَى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ، قَالَ: وَقَدْ رَهَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعًا لَهُ عِنْدَ يَهُودِيٍّ بِالْمَدِينَةِ فَأَخَذَ بِهِ شَعِيرًا لِأَهْلِهِ، وَقَدْ سَمِعْتُهُ ذَاتَ غَدَاةٍ يَقُولُ:" مَا أَصْبَحَ عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَاعُ تَمْرٍ، وَلَا صَاعُ شَعِيرٍ"، وَإِنَّ عِنْدَهُ لَتِسْعَ نِسْوَةٍ يَوْمَئِذٍ وَرَوَاهُ شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ قَتَادَةَ، وَذَكَرَ فِيهِ قَوْلَهُ بِالْمَدِينَةِ.
(١١١٩٤) حضرت انس فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور چربی لے کر گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زرہ مدینہ کے ایک یہودی کے ہاں گروی رکھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے گھر والوں کے لیے اس یہوی سے گندم لی تھی اور میں نے ایک دن آپ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آج آل محمد کے پاس نہ ایک صاع گندم ہے اور نہ ایک صاع جو ہیں اور ان دنوں آپ کی نو بیویاں تھیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرهن/حدیث: 11194]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11194 in Urdu