السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2370. -- باب: ذكر الخبر الذي ورد في خل الخمر
-- باب: اس حدیث کا ذکر جو شراب سے بنے سرکے کے متعلق وارد ہوئی ہے۔
حدیث نمبر: 11202
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الدِّبَاغَ يَحِلُّ مِنَ الْمَيْتَةِ كَمَا يَحِلُّ الْخَلُّ مِنَ الْخَمْرِ" قَالَ فَرَجٌ: يَعْنِي أَنَّ الْخَمْرَ إِذَا تَغَيَّرَتْ فَصَارَتْ خَلًّا حَلَّتْ. تَفَرَّدَ بِهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ يَرْوِي عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ أَحَادِيثَ عَدَدًا لَا يُتَابَعُ عَلَيْهَا. قَالَهُ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْهُ، وَعَلَى هَذَا التَّفْسِيرِ يَرْتَفِعُ الْخِلَافُ، إِلَّا أَنَّ الْحَدِيثَ ضَعِيفٌ.
(١١٢٠٢) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مردار کے چمڑے کو رنگنا اسے اس طرح حلال کردیتا ہے جس طرح شراب سرکہ بنانے سے حلال ہوجاتی ہے۔ امام فرج فرماتے ہیں کہ جب شراب خراب ہوجاتی ہے تو وہ سرکہ بن جاتی ہے اور وہ حلال ہوجاتی ہے۔ یہ صرف امام فرج کا موقف ہے جو انھوں نے یحییٰ سے ذکر کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ کیونکہ یحییٰ سعید سے بہت سی ایسی روایات بیان کرتا ہی جن کی متابعت نہیں کی جاتی۔ یہ بات ابو الحسن دار قطنی نے کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرهن/حدیث: 11202]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11202 in Urdu