السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2431. -- باب: ما جاء في جواز العارية والترغيب فيها
-- باب: عاریت (کوئی چیز مانگ کر استعمال کرنے) کے جواز اور اس کی ترغیب کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 11472
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ، فَاسْتَعَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا مِنْ أَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ الْمَنْدُوبُ، فَرَكِبَهُ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ:" مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ مدینہ میں دشمن کا ڈر تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے گھوڑا عاریتاً لیا، اس (گھوڑے) کا نام «مَنْدُوب» تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے جب واپس آئے تو فرمایا: ”ہم نے تو کوئی ڈر والی چیز محسوس نہیں کی، لیکن ہم نے اس (گھوڑے) کو سمندر کی طرح پایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الإقرار/حدیث: 11472]
تخریج الحدیث: «بخاري 2627، مسلم 2307»
الحكم على الحديث: بخاري 2627، مسلم 2307
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11472 in Urdu